Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سلمان خان نےکونسی خطرناک بیماری میں مبتلا رہنے کا انکشاف کیا

سلمان خان نےکونسی خطرناک بیماری میں مبتلا رہنے کا انکشاف کیا

بالی وڈ اسٹار نے کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے ساتھ شو میں تکلیف دہ بیماری کے بارے میں بتایا

ممبئی:  بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ  اینوریزم اور آرٹیریو وینس مالفارمیشن جیسی بیماریوں کا شکار ہیں اور خود کشی جیسی بیماری جیمینل نیورولجیا میں مبتلا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے ساتھ شو میں انکشاف کیا کہ وہ خودکشی جیسی خطرناک بیماری میں مبتلا رہ چکے ہیں، جس سے ٹرائی جیمینل نیورولجیا کہا جاتا ہے اور بتایا کہ درد کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ انہیں روزمرہ سرگرمیوں کو تقریبا ناممکن بنا دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ آپ کو اس کے ساتھ زندگی گزارنی پڑتی ہے بہت سے لوگ بائی پاس آپریشن، دل کے امراض اور بہت کچھ برداشت کر کے زندہ رہ رہے ہیں، جب مجھے ٹرائی جیمینل نیورولجیا تھا تو وہ درد ایسا تھا کہ کوئی نہیں چاہے گا کہ سب سے بڑا دشمن بھی اس کا شکار ہو۔سلمان خان نے کہا کہ میں نے اس تکلیف میں 7 سال سے زیادہ عرصہ مبتلا رہا ہوں اور ہر چار سے پانچ منٹ بعد اچانک درد شروع ہوجاتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ناشتہ کرنے میں انہیں ڈیڑھ گھنٹہ لگ جاتا تھا اور آملیٹ بھی چبایا نہیں جاتا تھا اس لیے مجھے خود کو زبردستی مجبور کرنا پڑتا، خود کو تکلیف پہنچانی پڑتی اور جتنی تکلیف برداشت کر سکوں وہ برداشت کر کے کھانا ختم کرنا پڑتا تھا۔سلمان خان کا کہنا تھا کہ درد کی شدت کے باعث وہ تقریبا 750 ملی گرام پین کلرز لیتا تھا، درد تھوڑا کم ہوتا اور پھر جب ایک یا دو ڈرنکس لیتا تو دوبارہ لوٹ آتا تھا اور اسی وقت معلوم ہوا کہ یہ اعصابی بیماری ہے۔ٹرائی جیمینل نیورولجیا سے ہونے والی تکلیف اور اس کی شدت بتاتے ہوئے سلمان خان کا کہنا تھا کہ اس بیماری کو خودکشی والی بیماری کہا جاتا ہے۔

سلمان خان نے مزید بتایا کہ وہ اب بھی اینوریزم اور آرٹیریو وینس مالفارمیشن جیسی طبی مشکلات کا شکار ہیں۔رپورٹ کے مطابق قومی ادارہ برائے اعصابی امراض و فالج نے بتایا کہ ٹرائی جیمینل نیورولجیا ایک دائمی درد کی بیماری ہے جس میں اچانک شدید چہرے کے درد کے حملے ہوتے ہیں، یہ درد ٹرائی جیمینل نرو یا پانچویں کرینیئل نرو کو متاثر کرتا ہے جو سر اور چہرے کے مختلف حصوں کو احساس اور اعصابی سگنل مہیا کرتی ہے۔

سلمان خان کا بچے کا باپ بننے کی خواہش کا اظہار

سلمان خان نے جلد ہی بچے کا باپ بننے کہ خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن میرے بچے ہوں گے اور جلد ہوں گے لیکن کب ہوں گے یہ دیکھتے ہیں۔

دوران شو سلمان خان نے اپنے رومانوی تعلقات پر صاف گوئی اپناتے ہوئے اعتراف کیا کہ  ‘کسی بھی رشتے میں اس وقت  دراڑ آتی ہے جب ایک ساتھی دوسرے ساتھی سے آگے بھاگنے کی کوشش کرے، اسی  جگہ آکر  رشتے میں اختلاف پیدا ہوتا ہے اور دونوں فریقین  عدم تحفظ کا شکار ہوجاتے ہیں لہٰذا دونوں کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے سے آگے بھاگنے کے بجائے ایک دوسرے  کے ساتھ آگے بڑھیں  ‘۔

دوران شو عامر خان نے  سلمان سے ان سے ماضی کے تعلقات ختم ہوجانے سے متعلق سوال کیا  تو دبنگ خان کا کہنا تھا کہ’  یار نہیں ہوسکا تو نہیں ہوا اور اگر ان سب میں کوئی قصوروار ہے تو وہ میں ہوں‘ ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More