Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سلمان خان دھوکے باز ہے ۔ اداکارہ سومی علی

سومی علی ماضی میں فلوریڈا سے بھارت صرف سلمان خان سے شادی کرنے کے مقصد کے لیے آئی تھیں

ممبئی (نیوزپلس) بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف سابقہ بھارتی اداکارہ، ماڈل اور فلم ساز سومی علی نے اداکار سلمان خان کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان ایک دھوکے باز انسان ہیں وہ کہتی ہیں کہ اداکار سلمان خان نے اُنہیں دھوکا دیا تھا۔

انڈیا میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی ادکارہ سومی علی ماضی میں فلوریڈا سے بھارت صرف سلمان خان سے شادی کرنے کے غرض سے آئی تھیں۔

سومی علی نے اپنے انٹریو کے دوران انکشاف کیا کہ ’سلمان خان نے اُنہیں دھوکا دیا تھا جس کی وجہ سے اُن کا رشتہ ٹوٹا اور پھر اُنہوں نے بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کی۔

سابقہ بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکی ہیں، تاہم اُنہوں نے پانچ سالوں میں سلمان خان سے بات نہیں کی۔


سومی علی نے یہ بھی کہا کہ وہ بالی ووڈ کا حصہ بننے کے لیے بھارت نہیں آئی تھیں بلکہ سلمان خان سے شادی کرنا اُن کا مقصد تھا۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ جب سلمان خان نے ہی مجھے دھوکا دے دیا تھا تو میں بھارت میں رُک کر کیا کرتی، اس لیے میں نے بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔‘

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More