Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سعوی عرب کی پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کی پیشکش

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود

ریاض (نیوزپلس) سعودی عرب نے پاکستان اوربھارت کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لئے پاک بھارت تعلقات بہتر بنانےکے لیےکردار ادا کرنے کی پیشکش کردی ہے

اپنے ایک دئیے گئے انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کا خیرمقدم کرتے ہیں

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کی سیکیورٹی کے لیے بھی اہم ہے،پاکستان افغانستان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے نہایت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا کہ تمام پالیسیوں میں بنیادی زور کسی بھی قوم کے عوام کی خوشحالی کے فروغ پر ہونا چاہیے۔

اسلامو فوبیا پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس سے نمٹنےکے لیے او آئی سی کا کردار اہم ہے، عالمی برادری کےدرمیان اسلاموفوبی اسےنمٹنے کے لئے ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، سعوی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ خوشی ہے پاکستان اسلاموفوبیا سے نمٹنےکے لیے کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More