اسلام آباد (نیوز پلس) سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے گے،دونوں رہنماء وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال، پاک بھارت کشیدگی اور دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر مملکت اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ بدھ کو پاکستان آئیں گے۔سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گے۔ملاقاتوں میں مقبوضہ کی موجودہ صورتحال، پاک بھارت کشیدگی اور دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید بن سلطان بھی اپنے دورے کے دوران پاکستان کی سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوگی۔