Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سعودی عرب کاڈرون حملے کی تحقیقات عالمی ماہرین سے کرانے کا اعلان

حملے میں ایرانی ہتھیار استعمال کیے گئے۔سعودی عرب

ریاض(نیوز پلس) سعودی عرب کی آئل تنصیبات پر حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں مزید کشیدگی بڑھنے لگی۔ سعودی عرب نے ڈرون حملے کی تحقیقات عالمی ماہرین سے کرانے کا اعلان کر دیا۔سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی ماہرین متاثرہ آئل تنصیبات کا دورہ کریں اور تحقیقات میں حصہ لیں، خطے کی حفاظت اور حملے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ عرب اتحاد نے ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے کہا ہے کہ حملے میں ایرانی ہتھیار استعمال کیے گئے۔عرب اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق اتحاد کسی بھی حملے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور تیل کی اہم تنصیبات کا دفاع کرسکتا ہے۔ سعودی میڈیا نے دعوی ٰ کیاکہ سعودی عرب نے تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد ایک تہائی پیداوار بحال کر دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More