اسلام آباد(نیوز پلس) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ اہم ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نور خان ایئربیس پر دونوں معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید بن سلطان اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ملاقاتوں میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال، پاک بھارت کشیدگی اور دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوگی۔