Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سر عام قتل کرنے والا بھی خود کو بے گنا ہ کہتا ہے۔ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عارف ملک

رانا ثناء اللہ کا معاملہ عدالت میں ہے اس لیے وہ ثبوت بھی عدالت میں دیں

اسلام آباد (نیوز پلس)اینٹی نارکاٹکس فورس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عارف ملک نے کہا ہے کیا کوئی گرفتار ہونے والا شخص کہتا ہے کہ میں گناہ گار ہوں، سر عام قتل کرنے والا بھی خود کو بے گناہ کہتا ہے۔ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ڈی جی انسداد منشیات فورس نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کا معاملہ عدالت میں ہے اس لیے وہ ثبوت بھی عدالت میں دیں۔انہوں نے کہا کہ اگر معاملات حلف سے چلنے ہیں تو عدالتوں کو تالا لگا دیں، ایک نے بھی حلف اٹھایا اور دوسرے نے بھی اٹھا لیا، اب معاملے کی لاٹری ڈال دیں، لاٹری میں سے نکل آئے گا کہ کون ذمہ دار ہے کون گناہ گار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More