لاہور (نیوز پلس)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان آنے کے بعد اب دیگر ٹیموں کو وجہ بتانا ہو گی کہ وہ پاکستان میں کیوں نہیں کھیل سکتے۔میڈیا سے گفتگو میں ا نہوں نے کہا کہ یہ بات منطقی ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی ہو رہی ہے، لوگوں کا پاکستان کے بارے میں جو تاثر ہے وہ پاکستان کے زمینی حقائق سے بالکل مختلف ہے۔احسان مانی نے کہاکہ لوگوں کا گزشتہ سال، دو سال سے پاکستان کے بارے میں جو تاثر تھا وہ حقیقت سے بالکل مختلف ہے اور اب حالات بہت بہتر ہو گئے ہیں۔احسان مانی نے بتایا کہ جب آسٹریلیا،انگلینڈ اور آئرلینڈ کے نمائندوں نے حقیقت دیکھی تو ان کا رویہ بہت مختلف تھا، حقیقتاً کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹو نے کا ردعمل بہت مثبت تھا اور انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ آنے کے حوالے سے وجہ کے بارے میں سوچنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ان کے کرکٹ آسٹریلیا اور انگلش کرکٹ بورڈ کے حکام سے بھی مذاکرات ہوئے اور امید ہے کہ آئندہ 3سال کے دوران ان ٹیموں کی بھی پاکستان آمد ہو گی۔پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ 2021 میں انگلینڈ اور 2022 میں آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری 24-2023 تک نیوزی لینڈ سے کوئی سیریز شیڈول نہیں لیکن ہم نے اصولی فیصلہ کیا ہے کہ اب ہماری ٹیم اپنے تمام ہوم میچز پاکستان میں ہی کھیلے گی۔