Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سری لنکا میں کئی برس سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے، خوشی سے آنکھیں نم

سری لنکا میں کئی برس سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے، خوشی سے آنکھیں نم

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی کاوشوں پر انہیں دعائیں دیتے رہے

 اسلام آباد:  سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔پاکستان پہنچنے والے افراد نے نم آنکھوں کے ساتھ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی کاوشوں پر انہیں دعائیں دیں۔

اس موقع پر بزرگ خاتون نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا بہت شکریہ کہ ہم پاکستان واپس آ گئے۔ ہم یہ احسان زندگی بھر نہیں بھول سکتے۔وطن واپس پہنچنے والے والے ایک شخص نے کہا کہ ہم جن حالات میں قید تھے شکر ہے کہ محسن نقوی اور عبدالعلیم خان کی کوششوں سے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

 ایک اور قیدی نے بھی ایسے ہی جذبات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ سری لنکا میں کئی برس سے قید 5 خواتین اور 51 مرد قیدیوں کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے وطن واپس لایا گیا ہے۔ قبل ازیں وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی یقینی بنانے کے لیے ذاتی دلچسپی لی اور سری لنکن ہائی کمشنر کے ساتھ اس معاملے کو اٹھایا تھا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون پر سری لنکن حکومت اور ہائی کمشنر کے کردار کو سراہتے ہیں۔ قیدیوں کی واپسی کے اخراجات برداشت کرنے پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More