Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سرکاری املاک کو مثبت طریقے سے بروئے کار لانے کے فیصلے پرعمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔وزیرعظم عمران خان

اربوں کی جائیدادوں کے باوجود وفاقی حکومت کے مختلف ادارے اربوں روپے کا سالانہ خسارہ اٹھا رہے ہیں

اسلام آباد(نیوز پلس) وزیرعظم عمران خان نے سرکاری املاک کو مثبت طریقے سے بروئے کار لانے کے فیصلے پرعمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سالہا سال سے غیر استعمال شدہ اربوں کی جائیدادوں کو مثبت طریقے سے بروئے کار لانا ہے،ان جائیدادوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کو عوامی فلاح و بہبود،اسکولوں، کالجوں اور ہسپتالوں جیسی بنیادی سہولتوں کی بہتری کے لئے کیلئے استعمال کرنا موجودہ حکومت کی پالیسی کا اہم جزو ہے۔ وزیرِاعظم عمران کی زیر صدارت مختلف وزراتوں اور وفاقی حکومت کے اداروں کے غیر استعمال شدہ املاک کو مثبت طور سے بروئے کار لانے کے بارے اہم اجلاس میں سیکریٹری نجکاری رضوان ملک نے مختلف سرکاری املاک کو مثبت طریقے سے بروئے کار لانے اور ان کی ممکنہ نجکاری کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔۔انہوں نے کہا کہ اربوں کی جائیدادوں کے باوجود وفاقی حکومت کے مختلف ادارے اربوں روپے کا سالانہ خسارہ اٹھا رہے ہیں، ماضی میں ان بیش قیمت جائیدادوں کو استعمال میں نہ لاکر مجرمانہ غفلت کا مظاہر ہ کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غیر استعمال شدہ املاک کی نشاندہی نہ کرنے والے اور ان املاک کو مثبت طریقے سے بروئے کار لانے میں رکاوٹ پیدا کرنے وا لے سرکاری افسران و ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے ایسٹ منیجمنٹ کمیٹی، متعلقہ وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو نشاندہی کی جانے والی املاک سے متعلقہ تمام امور کو آئندہ ایک ہفتے میں حل کرنے بارے خصوصی ہدایات بھی جاری کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More