Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سرکاری اداروں کو دی جانے والی سبسڈی، گرانٹس اور قرض کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

سرکاری اداروں کو دی جانے والی سبسڈی، گرانٹس اور قرض کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد:   رواں مالی سال کے دوران سرکاری اداروں کو دی جانے والی سبسڈی، گرانٹس اور قرض کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔وزارت خزانہ کے مطابق  رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران سرکاری اداروں کو 237ارب کی سبسڈی دی گئی،

 وزارت خزانہ کی جانب سے پاور سیکٹر کو 218ارب، پیسکو کو 2 ارب 40 کروڑ کی سبسڈی دی گئی۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں گندم پر 3ارب 81 کروڑ ہاسنگ فنانس پر سرکاری اداروں کو 5 ارب 79 کروڑ کی سبسڈی دی گئی، سرکاری اداروں کو مجموعی طور پر 644ارب کی گرانٹس دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بی آئی ایس پی کو 232 ارب، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو 22 ارب 59 کروڑ کی گرانٹس دی گئیں، وفاقی حکومت نے ریلوے کو 26ارب 66 کروڑ،  بیت المال کو 3 ارب کی گرانٹس دیں۔اس کے علاوہ وفاقی حکومت نے دیگر متفرق اداروں کو 359 ارب 53 کروڑ کی گرانٹس دیں،

 رواں مالی سال کے چھ ماہ کے دوران سرکاری اداروں نے  وفاقی حکومت سے 61 ارب کا قرض وصول کیا۔این ایچ اے نے وفاقی حکومت سے 48 ارب 32 کروڑ، این ٹی ڈی سی نے 7 ارب 48 کروڑ قرض لیا، جینکو نے وفاقی حکومت سے ساڑھے 5ارب قرض کی وصول کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More