Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سربراہ کرکٹ کمیٹی اقبال قاسم اپنے عہدے سے مستفعیٰ

اقبال قاسم کو نئے ڈومیسٹک اسٹریکچر پر تحفظات تھے۔ذرائع

لاہور (نیوز پلس ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ اقبال قاسم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اقبال قاسم کو نئے ڈومیسٹک اسٹریکچر پر تحفظات تھے اور انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دیا ہے ۔اقبال قاسم پاکستان کی طرف سے 50 ٹیسٹ اور 15 ایک روزہ میچ کھیل چکے ہیں اور پی سی بی نے انہیں31 جنوری کو عہدے پر تعینات کیا تھا ۔جنوری2020 میں اقبال قاسم کے ساتھ سابق فاسٹ بولر عمر گل اور سابق ٹیسٹ کرکٹر علی نقوی کو اراکین میں شامل کیا گیا تھا۔

مذکورہ کمیٹی کی ذمہ داری کرکٹ کے امور پر تجاویز تیار کرکے چیئرمین پی سی بی کے سپرد کرنا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2018 میں محسن حسن خان کی سربراہی میں کرکٹ کمیٹی تشکیل دی تھی لیکن 2019 میں محسن حسن خان کے کمیٹی سے الگ ہوگئے تھے۔ محسن حسن خان کے بعد چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کمیٹی کے چیئرمین بن گئے تھے۔ دسمبر2019 میں وسیم خان بھی کمیٹی سے الگ ہو گئے جس کے بعد کم اراکین پر مشتمل آزاد کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ کرکٹ کے امور پر تجاویز تیار کرکے چیئرمین پی سی بی کو بھجوانا مذکورہ کمیٹی کی ذمہ داری ہے۔

کمیٹی چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو کرکٹ سے متعلق امور پر تجاویز پیش کرتی ہے جس میں قومی کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی، ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر، ہائی پرفارمنس سینٹرز اور پلیئنگ کنڈیشنز جیسے امور شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More