Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سات دہائیوں میں کشمیریوں کے حق میں سب سے طاقتور اور توانا آواز وزیراعظم کی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم عمران خان کی آوازبھارتی ظلم ستم کو للکار رہی ہے

اسلام آباد(نیوز پلس) معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہر فورم پرکشمیریوں کامقدمہ لڑرہیہیں اور مودی کی سوچ اورامن کو سنگین نتائج سے خبردار کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی جبر سے نجات اورکشمیریوں کی آزادی نوشتہ دیوار ہے، سات دہائیوں میں کشمیریوں کے حق میں سب سے طاقتور اور توانا آواز وزیراعظم کی ہے، وزیراعظم عمران خان کی آوازبھارتی ظلم ستم کو للکار رہی ہے۔اپنے ٹوئٹ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ دنیا کشمیریوں کاساتھ دے کر انسانیت کے تقدس کوبچانے میں کردار اداکرے، سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ کی آمد وزیراعظم کی ذات پراعتماد کا اظہار ہے، وزرائے خارجہ کاکشمیر کی صورتحال پر آناان کی تشویش کا مظہر ہے اور معاملے کی مسلمہ متنازعہ حیثیت کا ثبوت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کشمیریوں کاساتھ دے کر انسانیت کے تقدس کو بچانے میں کردار ادا کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More