Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سابق وزیرخزانہ مفتاح اسمعیل ضمانت پر رہا

مفتاح اسمٰعیل کی جانب سے ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت میں جمع کرائے گئے جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا

اسلام آ باد (نیوز پلس)سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما پی ایم ایل (ن) مفتاح اسمٰعیل کو ایل این جی کیس میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل کی جانب سے ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت میں جمع کرائے گئے جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔مچلکے ایک شہری کی جانب سے نقدی کی صورت میں جمع کرائے گئے جس کے بعد احتساب عدالت نے روبکار جاری کردیا،اس کے بعد مفتاح اسمٰعیل اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگئے اور انہوں نے میڈیا سے بات کرنے سے گریز کیا۔ واضح رہے ایل این جی کیس میں نیب نے رواں سال اگست میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل کو گرفتار کیا تھا تاہم 23 دسمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت منظور کر لی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More