لاہور (نیوز پلس) سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب اور صدر پنجاب مسلم لیگ (ن) رانا ثنا اللہ کو کیمپ جیل لاہور سے رہا کر دیا گیا۔منشیات کیس میں رانا ثنا اللہ کوپانچ ماہ اور پچیس دن بعد جیل سے انہیں رہائی ملی۔ٹرائل کورٹ کورٹ کے ججز کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے لاہور ہائی کورٹ میں ہی ان کے مچلکے جمع کرائے گئے جن کی تصدیق ہونے کے بعد رانا ثنا کی رہائی کی روبکار جیل سپریٹنڈنٹ کے نام پر جاری کی گئی روبکار موصولی کے بعد جیل حکام کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے پر انہیں رہا کر دیا گیا۔رہائی کے موقع پر جیل کے باہر رانا ثنا اللہ کے استقبال کے لئے انکی اہلیہ،داماد سمیت لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد نے ان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان پر پھول نچھاور کئے اور انکے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔تاہم رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کئے بغیر اپنے گھر روانہ ہو گئے۔