لاہور (نیو ز پلس) لاہور ہائیکورٹ نے 15 کلو منشیات سمگلنگ کے کیس میں گرفتار سابق صوبائی وزیر قانون اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی رانا ثناء اللہ نے ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز رضوی نے رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ دوران سماعت رانا ثنااللہ کے وکیل اعظم نذیر تارڑ عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ابھی ٹرائل کورٹ میں رانا ثنا اللہ کے حقائق منظر عام پر آنا باقی ہیں اس بنیاد پر وہ درخواست ضمانت واپس لینا چاہتے ہیں۔ عدالت نے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔
سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ء اللہ درخواست ضمانت واپس لے لی
ٹرائل کورٹ میں رانا ثنا اللہ کے حقائق منظر عام پر آنا باقی ہیں اس بنیاد پر وہ درخواست ضمانت واپس لینا چاہتے ہیں۔ وکیل اعظم نذیر تارڑ
Security officials of the Anti-Narcotics Force (ANF) escort arrested senior leader of Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) Rana Sanaullah (L) to court in Lahore on July 2, 2019. - Rana Sanaullah was sent on a 14-day judicial remand on July 2 a day after he was arrested by the Anti-Narcotics Force (ANF) team for “possessing a large quantity of drugs in his vehicle”. (Photo by ARIF ALI / AFP)