سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹراسٹیورٹ میک گل منشیات کیس میں قصوروار قرار
سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ میک گل کو منشیات کیس میں قصوروار قرار دے دیا گیا اور انہیں رواں برس کے آخر میں سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق میک گل کے خلاف فیصلہ نیو ساؤتھ ویلز ڈسٹرکٹ کورٹ نے 8 روزہ ٹرائل کے بعد سنایا جس میں جیوری نے کرکٹر کی جانب سے صرف 2 افراد کو متعارف کرانے کا دعویٰ بھی مسترد کیا۔
آسٹریلوی میڈیا کا بتانا ہے کہ منشیات کا یہ کیس 2021 سے چلتا آ رہا تھا تاہم اسٹیورٹ میک بڑے پیمانے پر ممنوعہ ڈرگ کے کاروبار میں ملوث قرار نہیں دیے گئے۔
اسٹیورٹ میک گل کو بڑے پیمانے پر ممنوعہ ڈرگ کے کاروبار میں ملوث قرار نہیں دیا گیا ہے، منشیات کا یہ کیس 2021ء سے چلتا رہا ہے۔
اسٹیورٹ میک گل نے تسلیم کیا ہے کہ وہ باقاعدگی سے آدھا گرام کوکین 200 ڈالرز میں خریدتے تھے۔
آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیورٹ میک گل کو رواں برس کے آخر میں سزا سنائے جانے کے عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔