اسلام آ باد (نیوز پلس)وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کی سائلین اور ججوں کے مسائل کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں اسلام آباد کی عدالتوں میں سائلین اور ججوں کے مسائل حل کرنے کے لیئے واضح اقدامات پر اتفاق رائے کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ سائلین او ججوں کو عدالت میں سازگار ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں کمیٹی اور سب کمیٹی ٹائم لائنز پر کام کرے گی تاکے کام وقت پر مکمل کیا جا سکے۔