میرپور(نیوز پلس) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے میرپور میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پرانہوں نے جاتلاں اور اس سے ملحقہ علاقوں میں عوام سے ملاقاتیں کیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کا موقع پر جائزہ لیا اور انھیں تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ وزیر اعظم آ زاد کشمیر نے متاثرین کی شکایات بھی سنیں اور ان کے ازالے کے احکامات صادر کیے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آج رات تک ہر صورت تمام متاثرین کو ٹینٹ فراہم کر دیے جائینگے۔ عورتوں اور بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر امداد فراہم کی جائیگی۔ راجہ فاروق حیدر کا مزید کہنا تھا کہ زلزلہ ایک بڑی آزمائش ہے، ہم متاثرین کو مکمل طور پر بحال کرینگے۔