Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

زر مبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی رکنے کی وجہ سے اب ذخائر میں آہستہ آہستہ اضافہ ہورہا ہے۔باقر رضا

گزارش ہے کہ بھروسہ رکھیں بہتری ہورہی ہے

کراچی(نیوز پلس) گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر کہنا تھا کہ پچھلے کچھ مہینوں سے زر مبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی رک گئی ہے، اب ذخائر میں آہستہ آہستہ اضافہ ہورہا ہے۔فیڈریشن ہاوس کراچی میں ہونے والی ایک تقریب سے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بنک نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا رواں مالی سال کے لئے مہنگائی کی شرح 13 فیصد تک رہنے کا اندازہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 سے 2017 کے دروان کرنٹ اکاونٹ خسارہ تیزی سے بڑھتا رہا،پاکستان میں پہلی بار کرنٹ اکاونٹ خسارہ دو ارب ڈالر ماہانہ تک پہنچ گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ادائیگی کا توازن برقرار نہ رہنے کی وجہ سے روپے پر دباو بڑھاتا چلا گیا،اس کے ساتھ اس دوران ایکسچینج ریٹ کو زبردستی روک کے رکھا گیا۔ اسی وجہ سے ہمارے زرمبادلہ ذخائر کم ہوتے گئے۔ باقر رضا نے کہا کہ ایکسچینج ریٹ جیسے جیسے بڑھنا شروع ہوا تو کرنٹ اکاونٹ میں کمی آنا شروع گئی ہیں جس کی وجہ سے کرنٹ اکاونٹ خسارہ ایک ارب ڈالر تک گرگیا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر آئی ایم ایف کی رپورٹ کو دیکھتے ہوئے شرح سود دیکھیں تو زیادہ نہیں ہے۔ اسٹیٹ بنک نے بھی شرح سود میں اضافہ بڑھتی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے ہی کیا ہے۔گورنر اسٹیٹ بنک نے کہا کہ دوہزار بارہ سے دوہزار انیس تک شرح سود نیچے بھی گئی اور اوپر بھی گئی، شرح سود میں تیزی سے اتار چڑھاؤ کے باوجود نجی سرمایہ کاری میں کوئی فرق نہیں پڑا تاہم اب دیگر عوامل ہیں جس کی وجہ سے نجی شعبہ سرمایہ کاری نہیں کررہا۔انہوں نے کہا کہ گزارش ہے کہ بھروسہ رکھیں بہتری ہورہی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More