اسلام آباد(نیوز پلس)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ سیاسی میدان میں شکست فاش کا سامنا کرنے والے آج اس شخص کا سہارا لینے پہنچے ہیں،جو جتنا بڑا چور ہے اتنی ہی بلند آواز میں چیخ رہا ہے،،رہزن کمیٹی خفت مٹانے کیلئے قوم کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش نہ کرے۔ رہبر کمیٹی کی پریس کانفرنس کے جواب میں افتخار درانی کا کہنا تھا کہ علی بابا بھاگ گیا،اب اس کے سہولت کار الیکشن کمیشن کے سامنے چیخ وپکار کررہے ہیں۔ (ن) لیگ کے ساتھ پیپلزپارٹی کی مشکوک فنڈنگ کے خلاف درخواست بھی الیکشن کمیشن کے ہاں زیرالتوا ہے جبکہ مولانا کی آمدن و اخراجات کا حساب کتاب خود مولانا بھی نہیں جانتے ایک مایوس اور جماعت سے باہر پھینکے گئے شخص نے قوم کا وقت ضائع کرنے کیلئے فارن فنڈنگ کا ڈرامہ رچایاہے۔معاون خصوصی افتخار درانی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی مالیات نہایت پیشہ وارانہ انداز میں مرتب کی جاتی ہیں، عمران خان کو سپریم کورٹ نے صادق و امین قرار دیاہے۔