Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

رویت ہلال کمیٹی سے صفر کے مہینے کی غلط اطلاع دینے پر معافی مانگنی چا ہیے۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری

ہمارے لیے کشمیر میں بڑا چیلنج ہے

لاہور (نیوز پلس)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی سے صفر کے مہینے کی غلط اطلاع دینے پر معافی مانگنی چا ہیے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صفر کے مہینے کے لیے جاری تصاویر سے چاند کی شہادت دیکھی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عقل اور شعور رکھنے والا طبقہ بات سمجھ سکتا ہے جبکہ ملک کا ایک طبقہ ایسا بھی ہے جس سے بات ہی نہیں کی جاسکتی۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کنٹرول لائن عبور کرنے کا مطلب ایک نئے وار زون میں داخل ہونا ہوگا، مارچ کریں لیکن امن کو ہاتھ سے نہ جانے دیں۔فواد چوہدری نے کہاکہ ہمارے لیے کشمیر میں بڑا چیلنج ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More