Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

رویندرا جڈیجا کا بھی روہت شرما، ویرات کوہلی کے بعد ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

رویندرا جڈیجا کا بھی روہت شرما، ویرات کوہلی کے بعد  ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی رویندرا جڈیجا نے بھی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

روہت شرما اور ویرات کوہلی کے بعد رویندرا جڈیجا نے بھی ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس حوالے سے جاری اپنے ایک بیان میں رویندر جڈیجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کیلئے ورلڈ کپ جیتنا ایک خواب تھا۔

بھارتی کھلاڑی نے بتایا کہ ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کھیلتا رہوں گا، ہمشیہ بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کی ہے۔

رویندرا جڈیجا نے بھارت کی طرف سے 74 میچز میں 54 وکٹیں حاصل کیں اور 41 اننگز میں 515 رنز بنائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More