Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

روجھان کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 16 افراد ڈوب گئے

7 افراد کو نکال لیا گیا جبکہ 9 افراد تا حال لاپتہ

راجن پور( نیوز پلس) روجھان کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹنے کی وجہ سے 16 افراد ڈوب گئے، ریسکیو ٹیموں نے ڈوبنے والے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، 7 افرادکو نکال لیا گیا 9 تاحال لاپتہ ہیں۔ واقعہ کشتی میں سوار دو گروپوں میں جھگڑے کے باعث پیش آیا۔راجن پور کے قریبی علاقے روجھان میں دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 16 افراد ڈوب گئے۔ ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچیں اور کچھ دیر میں ہی 7 افراد کو پانی سے نکال لیا جبکہ 9 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بچائے جانے والے 7 افراد کی حالت تشویشناک ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ حادثہ کشتی میں سوار دو گروپوں میں جھگڑے کے باعث پیش آیا،زخمیوں اور لاپتہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More