Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

رواں مالی سال پاکستان کی بیشترممالک کے لیے برآمدات میں اضافہ

رواں مالی سال پاکستان کی بیشترممالک کے لیے برآمدات میں اضافہ

مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں متحدہ عرب امارات کے لیے برآمدات کا حجم 29 کروڑ 35 لاکھ ڈالر اور جرمنی کے لیے 28کروڑ ڈالررہا

اسلام آباد:  رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ پاکستان کی بیشتر ممالک کے لیے برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، سنگاپور کے لیے برآمدات میں سب سے زیادہ 585 فیصد کا اضافہ ہوا،امریکا کے لیے برآمدات کاحجم سب سے زیادہ 98 کروڑ ڈالر رہا۔

ذرائع کے مطابق مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سنگاپور کے لیے برآمدات میں 585 فیصد، قازقستان کے لیے 528 فیصد جبکہ فلپائن کے لیے برآمدات میں 148 فیصد کا اضافہ ہوا۔جولائی اور اگست 2024 میں متحدہ عرب امارت کے لیے برآمدات 56فیصد بڑھیں جبکہ اسی مدت میں سری لنکا کے لیے برآمدات میں 50 فیصد، افغانستان کے لیے42 فیصد اور بنگلہ دیش کے لیے برآمدات 34 فیصد اضافہ ہوا۔مالی سال کے پہلے2 ماہ میں اومان کے برآمدات میں 35 فیصد جبکہ سعودی عرب کیلیے برآمدات 24 فیصد اضافہ ہوا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ جولائی، اگست 2024 میں امریکا کے لیے برآمدات میں 12.5فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ اسی دوران اٹلی کے لیے برآمدات میں 12.6 فیصد،جرمنی کے لیے 12.3 فیصد اور برطانیہ کے لیے برآمدات میں 5.4 فیصد اضافہ ہوا

۔ذرائع کے مطابق مالی سال کے پہلے دو ماہ میں کینیا، بیلجیئم، اسپین، آسٹریلیا، کینیڈا سمیت دیگر ممالک کے لیے بھی برآمدات میں اضافہ ہوا۔مالی سال کے پہلے2 ماہ میں امریکا کیلئے برآمدات کاحجم سب سے زیادہ 98 کروڑ ڈالر رہا جبکہ برطانیہ کیلئے برآمدات کا حجم 37 کروڑ ڈالر اور چین کے لیے31 کروڑ ڈالرز رہا۔ذرائع کے مطابق مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں متحدہ عرب امارات کے لیے برآمدات کا حجم 29 کروڑ 35 لاکھ ڈالر اور جرمنی کے لیے 28کروڑ ڈالررہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More