اسلام آباد (نیوزپلس) پیپلز پارٹی کے سئینررہنما اور سابق چئیرمین سنیٹ رضا ربانی نے عالمی یوم آزادی صحافت پر صحافیوں کے تحفظ سے متعلق پالیسی اور قانون سازی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مئی 2020 سے اپریل 2021 کے دوران 15 ہزار میڈیا ورکرز ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
قبل ازیں پیپلز پارٹی کی نائب صدر، سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آزادی صحافت ہمارے منشور کا حصہ ہے کیونکہ صحافیوں نے ہمارے ساتھ جدوجہد کی ہے۔
شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ آزادی صحافت کے عالمی دن پر پاکستان کی صحافی برادری کو خراج پیش کرتی ہوں، انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے پاکستان کو صحافیوں کے لیے دنیا کا پانچواں خطرناک ترین ملک قرار دیا۔