راہول گاندھی نااہل قرار
سابق سربراہ انڈین نیشنل کانگریس اور اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی توہین کے ہتک عزت کے مقدمے میں سزا سنائے جانے کے ایک دن بعد جمعہ کو پارلمینٹ سے نکال دیا گیا ۔
لوک سبھا سیکرٹریٹ نے کیرالہ کے وایناڈ میں ان کے حلقہ خالی قرار دے دیا ہے ۔ بھارتی الیکشن کمشن راہول گاندھی کی خالی ہونی والی اس نشست کے لئے خصوصی انتخابات کا اعلان کر سکتا ہے ۔تاہم راہول گاندھی کو اپنا سرکاری بنگلہ خالی کرنے کے لئے ایک ماہ کا وقت ملے گا۔