Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

رانا ثنا اللہ کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

وفاقی کابینہ نے سابق وفاقی وزیر سینیٹر وقار احمد خان کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اسلام آباد(نیوز پلس) صد پنجاب پی ایم ایل (ن) سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ سمیت سابق وفاقی وزیر سینیٹر وقار احمد خان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا گیا ہے۔ممبر قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالہ سے وفاقی کابینہ نے سفارش سرکولیشن سمری کے ذریعے منظور کی۔ نیب کی جانب سے رانا ثنااللہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا تھا جس کے بعد معاملہ وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کو بھجوایا گیا اور ذیلی کمیٹی کی منظوری کے معاملہ وفاقی کابینہ کو منظوری کے لئے بھجوایا گیا اور وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے زریعہ رانا ثنا اللہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے سابق وفاقی وزیر سینیٹر وقار احمد خان کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More