اسلام آ باد (نیوز پلس)وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہاہے کہ تاثر یہ دیا گیا کہ شاید رانا ثنا اللہ بری ہوگئے ہیں، قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ رانا ثنا اللہ ا بھی بھی ملزم ہیں۔اسلام آ باد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ جان اللہ کو دینی ہے، اس بات کا بھی مذاق اڑایا گیا، جب آپ کہتے ہیں کہ جان اللہ کو دینی ہے تو اس کا مطلب ہے حلف اٹھانا۔وزیر مملکت ہم نے قانونی معاملات میں کوئی مداخلت نہیں کی، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا ابھی تک آرڈر نہیں آیا، یہ نہیں کہ فیصلہ آپ کی مرضی کا آئے تو الگ موقف، خلاف آئے تو الگ موقف۔انہوں نے کہا کہ اے این ایف ایک پروفیشنل فورس ہے، ہم نے پہلا فرد فیصل آباد سے پکڑا تھا اس کے بعد ہمیں لوگ ملتے گئے، ہم نے 17 دن میں تمام ثبوت فراہم کردیئے، 18 ویں دن ٹرائل شروع ہونا تھا، کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے گئے ان کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا۔ لوگ گھبراتے ہیں، ڈر جاتے ہیں،جتنا دباؤ آئے گا میں اس کا سامنا کروں گا۔شہر یار آفریدی نے کہا کہ میرے سارے بیانات نکال لیں، میں نے ہمیشہ کہا کہ ہم نے 17 دن میں ساری چیزیں فراہم کردی تھیں، انہوں نے کہا کہ تمام گواہان پیش کیے جائیں گے جب ٹرائل شروع ہوگا، یہ کام لیگل ٹیم کا ہے، ہم اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔