لاہور(نیوزپلس) پاکستان مسلم لیگ ن کے اہم تریم رہنماء رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے کے بیان کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کا ویڈیو بیان جھوٹا ہے عید والے دن عمران خان اور اس کی پوری کابینہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کر کے توہین عدالت کی ہے والے دن عدالت کے حکم کے باجود دفتر کھلوا کر غیر قانونی سمری سرکولیٹ کی گئی،رانا ثناء اللہ شیخ رشید کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ شیخ رشید دفتر کھول کر آٹا ،چینی ،ایل این جی اور رنگ روڈ کے چوروں کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالیں۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ شہباز شریف کا نام ابھی تک ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا،کیونکہ کیبنیٹ ڈویژن سے سمری ابھی تک واپس نہیں آئی تاہم پیر یا منگل تک واپس آ سکتی ۔