Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

رانا ثناءاللہ نے شیخ رشید کے بیان کو جھوٹا قرار دے دیا

عمران خان اور اس کی کابینہ نے عید والے دن دفتر کھلوا کر غیر قانونی سمری سرکولیٹ کی

لاہور(نیوزپلس) پاکستان مسلم لیگ ن کے اہم تریم رہنماء رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے کے بیان کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کا ویڈیو بیان جھوٹا ہے عید والے دن عمران خان اور اس کی پوری کابینہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کر کے توہین عدالت کی ہے والے دن عدالت کے حکم کے باجود دفتر کھلوا کر غیر قانونی سمری سرکولیٹ کی گئی،رانا ثناء اللہ شیخ رشید کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ شیخ رشید دفتر کھول کر آٹا ،چینی ،ایل این جی اور رنگ روڈ کے چوروں کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ شہباز شریف کا نام ابھی تک ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا،کیونکہ کیبنیٹ ڈویژن سے سمری ابھی تک واپس نہیں آئی تاہم پیر یا منگل تک واپس آ سکتی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More