Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

رافیل طیاروں کی صلاحیت پاکستانی فضائیہ کے سامنے صفر ثابت ہوئی، ایئر چیف مارشل

رافیل طیاروں کی صلاحیت پاکستانی فضائیہ کے سامنے صفر ثابت ہوئی، ایئر چیف مارشل

پاک فضائیہ ہر دور میں مضبوط دفاعی لائن ثابت ہوئی،مئی میں ہونے والے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کو شکست دی، ظہیر احمد بابر

ہم نے روایتی دشمن کے ریڈار سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بناکر برتری حاصل کی، وطن عزیز کی سلامتی پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے، ایئر چیف مارشل کا خطاب

 رسالپور:(نمائندہ خصوصی) ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ ہر دور میں مضبوط دفاعی لائن ثابت ہوئی، رافیل طیاروں کی صلاجیت پاک فضائیہ کیسامنے صفر ثابت ہوئی، مئی میں ہونے والے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کو شکست دی۔

رسالپور میں پی اے ایف کی اصغر خان اکیڈمی میں گریجویشن پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایئرفورس نے سائبر وار فیئر میں برتری ثابت کی، ہمارے ایکشن اور آپریشن لمحوں میں کارگر ثابت ہوئے، پاک فضائیہ نے دشمن کے دانت کھٹے کر دیے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن عزیز کی سلامتی پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے، ہم نے روایتی دشمن کے ریڈار سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بناکر برتری حاصل کی، دشمن کی ہر حرکت کو لمحوں میں مانیٹر کیا اور فوری ردعمل دیا۔

انہوں نے کہا کہ رفال طیاروں کی صلاحیت پاکستان فضائیہ کے سامنے صفر ثابت ہوئی۔ ظہیرالدین بابر نے کہا کہ ’انڈیا کی ہر حرکت کو پاکستانی فضائیہ نے لمحوں میں مانیٹر کیا، ہمارے ایکشن اور آپریشن لمحوں میں کارگر ثابت ہوتے ہیں، آج کی جدید دنیا میں پاک فضائیہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے لیس ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’دنیا اس کی امید نہیں کر رہی تھی مگر جب پاکستانی فضائیہ نے یہ کر دکھایا تو پھر دنیا دھنگ رہ گئی۔‘

ایئر چیف مارشل کا کہنا تھا ہم انڈیا کو اس سے بھی زیادہ نقصان پہنچا سکتے تھے لیکن ہم ایک پروفیشنل فورس ہیں اور ہمارا ایکشن کیلکولیٹڈ، متوازن اور مؤثر ہوتا ہے جس کا واحد مقصد عزت کے ساتھ امن کا حصول ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’معرکہ حق میں پاکستان ایئر فورس کی کامیابی، برتری اور جدید وار فیئر تقاضوں کو بین الاقوامی سطح پر ناصرف تسلیم کیا گیا بلکہ اس پر اسٹڈی بھی کی جا رہی ہے۔‘

 ائیر چیف مارشل نے مزید کہا ‘فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ‘ نے معرکہ حق میں قائدانہ کردار ادا کیا۔

قبل ازیں رسالپور میں پاک فضائیہ کی اصغر خان اکیڈمی میں پروقار گریجویشن پریڈ منعقد ہوئی، جس میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو مہمان خصوصی تھے۔پریڈ میں 151جی ڈی پی، 97 انجینئرنگ اور 108 ویں ایئر ڈیفنس کورس کے کیڈٹس شامل تھے، نیویگیشن الفا،ایڈمن اینڈ اسپیشل ڈیوٹیز اور 11 لاجسٹکس کورس کے کیڈٹس بھی شامل ہیں۔اس پروقار تقریب میں کومبیٹ سپورٹ اور 98 ای سی رائل سعودی ایئر فورس کے کیڈٹس نے بھی پاس آٹ کیا۔

اس موقع پر پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے اور شیر دل ایروبیٹکس ٹیم نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا۔یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے قریب وادی پہلگام میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان میں دراندازی کرتے ہوئے آزاد کشمیر، پنجاب میں 3 مقامات پر بمباری کی تھی، تاہم پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن ملک میں گھس کر ان کے 5 جنگی طیارے تباہ کر دیے تھے، جن میں 3 فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے بھی شامل تھے۔

مختلف عالمی میڈیا کو بھارت کے سیکیورٹی ذرائع طیارے تباہ ہونے کی تصدیق کرچکے ہیں، تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ جب فرانس کی فوج کے ترجمان نے رافیل طیاروں کی تباہی کے حوالے سے کسی فورم پر بات کی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاک بھارت جنگ میں کئی بار 7 خوبصورت طیارے اور ایک بار 8 طیارے تباہ ہونے کی بات بھی کرچکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More