اسلام آباد (نیوز پلس)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کا جن جب بھی بوتل سے باہر نکلا اس نے ہمیشہ خون خرابا کیا۔ ٹوئٹر پر دئیے گئے اپنے بیان میں وزیر اعظم نے بھارت کے متنازع شہریت ترمیمی قانون سے متعلق ایک آرٹیکل پوسٹ کرتے ہوئی وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریے نے ایک ارب سے زائد افراد پر مشتمل جوہری ملک پر قبضہ کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نظریہ نسلی برتری اور مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں سے نفرت پر مبنی ہے۔وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی آر ایس ایس کا یہ جن بوتل سے باہر نکلا اس نے ہمیشہ خون خرابا کیا۔