Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کا جن جب بھی بوتل سے باہر نکلا اس نے ہمیشہ خون خرابا کیا۔وزیراعظم عمران خان

آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریے نے ایک ارب سے زائد افراد پر مشتمل جوہری ملک پر قبضہ کرلیا ہے

اسلام آباد (نیوز پلس)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کا جن جب بھی بوتل سے باہر نکلا اس نے ہمیشہ خون خرابا کیا۔ ٹوئٹر پر دئیے گئے اپنے بیان میں وزیر اعظم نے بھارت کے متنازع شہریت ترمیمی قانون سے متعلق ایک آرٹیکل پوسٹ کرتے ہوئی وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریے نے ایک ارب سے زائد افراد پر مشتمل جوہری ملک پر قبضہ کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نظریہ نسلی برتری اور مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں سے نفرت پر مبنی ہے۔وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی آر ایس ایس کا یہ جن بوتل سے باہر نکلا اس نے ہمیشہ خون خرابا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More