Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

دینی مدارس کو قومی دھارے میں لانے کی کوششوں کے مثبت نتائج نکلیں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ

مدارس کے طلباء کو ملازمتوں کے مواقع ملیں گے

 

راولپنڈی(نیوز پلس) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاویدباجوہ نے کہا ہے مدارس کو قومی دھارے میں لانے کی کوششوں کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے تفصیلات کے مطابق اتحاد تنظیمات المدارس کے طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کو قومی دھارے میں لانے کی کوششوں کے مثبت اثرات ہوں گے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اتحاد تنظیمات مدارس کے انٹرمیڈیٹ امتحان کے پوزیشن ہولڈر طلبہ نے ملاقات کی۔مدارس کی چار طالبات سمیت تیرہ طلبہ نے مختلف بورڈز میں پوزیشنیں حاصل کیں،آرمی چیف نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات، والدین اور اساتذہ میں سووینئرز تقسیم کئے۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دینی مدارس کو قومی دھارے میں لانے کی کوششوں کے مثبت نتائج نکلیں گے اور مدارس کے طلباء کو ملازمتوں کے مواقع ملیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More