Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کو بھاری جانی اور مالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔وزیر داخلہ

نیشنل ایکش پلان کے ذریعے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بڑی مدد ملی

 

اسلام آ باد(نیوز پلس)وزیر داخلہ سید اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کو بھاری جانی اور مالی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے نیشنل ایکشن پلان نے دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا اسلام آباد میں نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے منعقدہ ورکشاب کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی سی کے بعد نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا گیا جس پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکش پلان کے ذریعے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بڑی مدد ملی انہوں نے کہا کہ پاکستان تعمیر و ترقی میں ملک کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا منعقدہ ورکشاب میں قانون نافذ کرنے اداروں پولیس اور وزات داخلہ کے حکام نے شرکت کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More