Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

دھرنےکے126دن بڑے تکلیف دہ تھے۔ وفاقی وزیر شیخ رشید احمد

اپوزیشن صرف جلسےجلوسوں تک ہی ہے

ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان ہر مسئلے کے حل کے لئے عبور رکھتے ہیں اور اب تحریک انصاف کیلئےآنےوالے دنوں میں مشکلات نہیں ہیں ان کا کہنا تھا کہ دوسال میں بہت کچھ سیکھاہے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اپوزیشن صرف جلسےجلوسوں تک ہی ہے۔ اپنی کتاب کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ بیماری کےباعث کتاب کوچار پانچ سوصفحات پرختم کردیا،6ستمبرکوکتاب کی رونمائی ہے اور وہ مارکیٹ میں پہلےسےآگئی ہے۔ اپنی کتاب سے متعلق شیخ رشید نے مزید بتایا کہ کتاب میں نوجوانوں کوپیغام دیاہےکہ محنت سےوہ بھی نام کماسکتےہیں،کتاب میں اپنی سیاسی جدوجہدکےبارے میں بھی لکھاہے،ایک اورکتاب اپنی ریٹائرمنٹ کےقریب لکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ دھرنےکے126دن بڑے تکلیف دہ تھے،دھرنامہنگااورجان لیوا ہوتاہے۔وزیرریلوےنے کہا کہ خبر اور میں ہمیشہ ہمیشہ ساتھ ساتھ رہےہیں،آج کی اور بچپن کی سیاست میں بہت فرق ہے،آج کےدور میں سیاست بہت آسان ہے کیوں کہ آج کے زمانے میں میڈیا بہت زیادہ ہوگیا ہے اور کوئی کچھ بھی کہہ سکتاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More