Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

دو مہینے میں 458انسانی سمگلرز،ایجنٹس گرفتار، ایف آئی اے کارکردگی رپورٹ جاری

دو مہینے میں 458انسانی سمگلرز،ایجنٹس گرفتار، ایف آئی اے کارکردگی رپورٹ جاری

اسلام آباد:  ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ کیخلاف گزشتہ 2ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وزیر داخلہ کی ہدایت پر انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈان جاری ہے، گزشتہ 2ماہ کے دوران 458انسانی اسمگلرز اور ایجنٹس گرفتار کیے گئے۔

 ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں ریڈ بک کے 8انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز بھی شامل ہیں۔ گزشتہ 2ماہ کے دوران یونان کشتی حادثہ 2023 کے 19اشتہاری انسانی اسمگلر گرفتار کیے۔

ترجمان کے مطابق یونان کشتی حادثہ 2024میں ملوث 18انسانی اسمگلروں کو بھی گرفتار کیا گیا، مراکش کشتی حادثہ 2025میں ملوث 10ایجنٹس بھی گرفتار کیے گئے۔ترجمان نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کی 661.63ملین روپے کی جائیدادیں ضبط کی گئیں۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے 73.51ملین روپے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جبکہ انٹرپول کے ذریعے ملزمان کی گرفتاری کیلئے مجموعی طور پر 26 ریڈ نوٹسز جاری کیے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More