Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

دورہ آسٹریلیا کے لیے T20 اور ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

سابق کپتان سرفراز احمد کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد ٹیم میں بھی جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں

لاہور(نیوز پلس)چیف سلیکٹر مصباح الحق نے دورہ آسٹریلیا کے لیے T20 اور ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے، مصباح الحق کی جانب سے دونوں فارمیٹ کے لیے علیحدہ علیحدہ ٹیموں کا اعلان کیا گیا ہے،

 

 

ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے، جبکہ ٹیسٹ ٹیم کے قائد اظہر علی ہوں گے۔پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جب کہ ٹیم کے باقی کھلاڑیوں میں فخر زمان، آصف علی، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عامر،محمد حسنین، وہاب ریاض، محمد عرفان،محمد رضوان (وکٹ کیپر)، موسی خان، شاداب خان اور عثمان قادر شامل ہیں۔دوسری جانب ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی کر رہے ہیں جبکہ ٹیم کے باقی کھلاڑیوں میں عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان(سینئر)، افتخار احمد، کاشف بگٹی، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، موسی خان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد ڈراپ بھی کیے جانے سے متعلق سوال پر چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد ڈومیسٹک کھیل کر اپنی فارم حاصل کر لے ٹیم کے دروازے اس کے لیے کھلے ہیں۔سابق کپتان سرفراز احمد کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد ٹیم میں بھی جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More