Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

دنیا کے 39 ممالک میں منکی پاکس کے 1900 نئے کیس رپورٹ

منکی پاکس کے 1900 کیس میں 8 افریقی ممالک بھی شامل ہیں

دنیا کے 39 ممالک میں منکی پاکس کے 1900 نئے کیس رپورٹ

 منکی پاکس کے  1900 کیس میں 8 افریقی ممالک بھی شامل ہیں

اب تک گھانا، مراکش، نائیجیریا، جمہوریہ کانگو، وسطی افریقہ، بینن، کیمرون، برازاویل، ایتھوپیا، گنی، لائبیریا، موزمبیق، سیرا لیون، سوڈان اور یوگنڈا وہ ممالک ہیں جن میں اس سے قبل کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا

 

جنیوا (نیوزپلس) ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ 39 ممالک میں منکی پاکس کے 1900 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 8 افریقی ممالک بھی شامل ہیں۔

چینی ذرائع ابلاغ نے عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کے ریجنل ڈائریکٹر برائے افریقہ ماتشیڈیسو موتی نے آن لائن میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اب تک گھانا اور مراکش میں بالترتیب 5 اور ایک کیس سامنے آیا ہے, نائیجیریا میں 36 ، جمہوریہ کانگو میں 10، وسطی افریقہ میں8، بینن اور کیمرون میں3،3اور کانگو ،برازاویل میں 2 کیس رپورٹ ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ ایتھوپیا، گنی، لائبیریا، موزمبیق، سیرا لیون، سوڈان اور یوگنڈا وہ ممالک ہیں جن میں اس سے قبل کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم اب ان ممالک میں بھی مشتبہ کیسز کی اطلاعات بھی ہیں ۔

بشکریہ ۔اے پی پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More