لوگ ایسے بھی ہیں جو ابھی تک کنوارے ہیں اور کم عمری میں ہی امیر ترین افراد کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں دنیا میں موجود 10 امیر ترین کنواروں میں سرفہرست شخصیات کا تعلق برطانیہ اور امریکا سے ہے انڈیاروز جیمز کیل مالیت 28 کروڑ ڈالرز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
انڈیا روز جیمز ” "
برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ انڈیا روز جیمز کی کُل مالیت 28 کروڑ ڈالرز ہے جس کے بعد انڈیا روز جیمز کو امیر ترین کنواروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر لانے میں کامیاب رہا ہے۔
"ایونا سپائیگل”
ویلتھ ایکس رپورٹ کے مطابق امریکہ کی سوشل میڈیا اور کیمرہ کمپنی ’اسنیپ انک‘ کے مالک اور بانی ایون اسپائیگل کا نمبر دوسرا ہے، ان کی مجموعی دولت 2 اعشاریہ ایک ارب ڈالرز ہے۔
ایون اسپائیگل کی عمر اس وقت 25 برس ہے اور تعلق امریکا سے ہے۔ ایون اب تک باقاعدہ رشتہ ازدواج میں تو منسلک نہیں ہوئے لیکن سُپر ماڈل کے ہمراہ کئی مرتبہ ساتھ دیکھے جا چکے ہیں۔
"ایلزبتھ ہومز”
جب ایلزبتھ ہومز سیکنڈ ایئر میں تھیں تو انہوں نے ہیلتھ کیئر ٹیکنالوجی کمپنی تھیرانوس (Theranos) قائم کی اور چند ہی مہینوں میں اسکول چھوڑ کر مکمل طور پر اسی سے وابستہ ہوگئیں۔
آج وہ امریکا کی کم عمر ترین ارب پتی خاتون ہیں، جن کی عمر صرف 32 سال ہے، ان کی مجموعی دولت 4 اعشاریہ 2ارب ڈالرز ہے تھیرانوس کی ایک بایوٹیک کمپنی ہے جو خون کی ٹیسٹنگ میں نئے طریقے اپناتی ہے۔ اس کا ہدف طبی تجربات کو سستا اور فوری بنانا ہے۔
"لوکاس ٹی والٹن”
31 ویلتھ ایکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سالہ لوکاس ٹی والٹن، سیم والٹن کا پوتا ہے۔ ان کی مجموعی دولت 11 ارب بلین ڈالر کے قریب ہے۔