Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

دفتر خارجہ کی پاکستانی سفیر کوا مریکا میں داخلے سے روکنے کی تصدیق۔ رد عمل سامنے آگیا

دفتر خارجہ کی پاکستانی سفیر کوا مریکا میں داخلے سے روکنے کی تصدیق۔ رد عمل سامنے آگیا 

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے ترکمانستان میں تعینات پاکستانی سفیر احسن وگن کو امریکا مییں داخلے سے روکنے کی تصدیق کی ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفیر نجی دورے پر سفر کر رہے تھے، یہ معاملہ وزارت خارجہ کی جانب سے تحقیقات کے مراحل میں ہے۔

گزشتہ روز ترکمانستان میں تعینات پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا تھا

ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا کہ پاکستانی سفیر کی امریکا سے واپسی کا معاملہ وزارتِ خارجہ دیکھ رہی ہے، اس معاملے کی مکمل جانچ پڑتال ہو رہی ہے اس لیے قیاس آرائیاں کرنے سے گریز کیا جائے۔

واضح رہے کہ پاکستانی سفیر کے پاس امریکی ویزا اور قانونی دستاویزات موجود تھیں لیکن امریکی امیگریشن حکام نے پاکستانی سفارت کار کو امریکا میں داخلے سے روکا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More