دشمن کو ہم چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
اسلامی ریاست میں ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم نہیں دے سکتا، علما قوم کو متحد رکھیں اور قوم کی نظر میں وسعت پیدا کریں،سید عاصم منیر
چیف آٖف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےکہا ہےکہ دہشت گردی پاکستان کا نہیں بھارت کا وتیرا ہے، ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں۔
اسلام آباد: (نمائندہ خصوصی) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان کا نہیں بھارت کا وطیرہ ہے، ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں،اسلامی ریاست میں ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم نہیں دے سکتا، علما قوم کو متحد رکھیں اور قوم کی نظر میں وسعت پیدا کریں۔
قومی علما مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے کہاکہ ریاستِ طیبہ اور ریاست پاکستان کا آپس میں ایک گہرا تعلق ہے، اللہ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظین حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ تاریخی ہے۔فیلڈ مارشل نے کہاکہ جس قوم نے علم اور قلم کو چھوڑا، انتشار اور فساد نے وہاں جگہ لی، عزت اور طاقت تقسیم سے نہیں، محنت اور علم سے حاصل ہوتی ہے۔
چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہاکہ دہشت گردی پاکستان کا نہیں بھارت کا وطیرہ ہے، ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، معرکہ حق میں اللّٰہ کی نصرت سے کامیابی ملی۔انہوں نے کہاکہ اسلامی ریاست میں ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم نہیں دے سکتا، علما قوم کو متحد رکھیں اور قوم کی نظر میں وسعت پیدا کریں۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔
