درفشاں سلیم کی ہلکے گلابی جوڑے میں دلکش تصاویر نے ہلچل مچا دی
کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ درفشاں سلیم کی سلک کے ہلکے گلابی جوڑے میں دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی چھا گئیں
حال ہی میں درفشاں نے فوٹو اینڈ شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند تصاویر شئیر کیں جو مداحوں کو بھا گئیں،
مذکورہ تصاویر میں درفشاں سلیم ہلکے گلابی اور سنہری رنگ کے روایتی مشرقی لباس میں ملبوس ہیں جس پر انتہائی نفیس کڑھائی اور آرائشی کام کیا گیا ہے، یہ لباس ان کی شخصیت کی نفاست کو نمایاں کرتا ہے۔
درفشاں نے اپنے مشرقی انداز کو چوڑیوں اور ایک سادہ مگر دلکش انگوٹھی کے ساتھ مکمل کیا ہے جو ان کی وضع داری اور روایتی حسن کو مزید اجاگر کرتی ہیں جبکہ گہرا میک اپ، کھلی زلفیں اور دلکش ادائیں اداکارہ کے حسن کو دوام بخش رہی ہیں۔
اداکارہ کی مذکورہ تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہی فیشن کی دنیا میں ہلچل مچا دی ، کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے محبت بھرے پیغام بھی دئیے جا رہے ہیں ۔