دربارِعالیہ موہڑہ شریف میں سالانہ تین روزہ عرس مبارک کی محفل کا اہتمام
مرکزی دربارِ عالیہ موہڑہ شریف مری میں سالانہ تین روزہ عرس مبارک بیاد حضرت بابا جی محمد قاسم موہڑوی رح کی محافل کا انعقاد، بیرونِ ملک سمیت ملک کے طول و عرض سے زائرین کی کثیر تعداد کی شرکت
تبسم حسین ہارونی (سپین) مرکزی دربارِ عالیہ موہڑہ شریف مری میں سالانہ تین روزہ عرس مبارک بیاد حضرت بابا جی محمد قاسم موہڑوی رح کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا عرس مبارک کی محافل میں بیرونِ ملک سمیت ملک کے طول و عرض سے زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
عرس مبارک میں منعقدہ ذکر و فکر کی محافل نے سماں باندھ دیا۔ عرس مبارک نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ محافلِ ذکر منعقد کر کہ منایا گیا۔ ذکر کلمہ شریف سے مری کے پہاڑ گونج اٹھے۔ ثناء خوان حضرات نے خوش الحانی کے ساتھ نعت شریف و مناقب پیش کیں۔
مجلسِ کبرٰی شریف میں حضرت پیر ڈاکٹر غلام محمد گوہر نظیر گوہر جمال الملک سجادہ نشین دربارِ عالیہ موہڑہ شریف نے روح پرور خطاب سے زائرین کے قلوب اور اذہان کو منور کیا۔ پیر صاحب نے اپنے خطاب میں نسبتِ رسولی صلی علیہ وآلہ وسلم کی اہمیت اور اسے حاصل کرنے والوں کی عظمت و شان کے حوالے سے خوبصورت گفتگو فرمائی۔ محفل کے اختتام پر پیر صاحب نے عالمِ اسلام کے لئیے خصوصی دعا فرمائی۔