Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

دبئی میں اے آئی ویب تھری فیسٹیول کا آغاز

دبئی میں اے آئی ویب تھری فیسٹیول کا آغاز

 فیسٹیول میں دنیا کے 100 ممالک سے 6000 شرکا شریک ہیں،رپور ٹ

دبئی:   دبئی اے آئی اور ویب تھری فیسٹیول کا مدین الجمیرا میں آغاز ہو گیا۔متحدہ عرب اما رات کے خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کو شروع ہونے والے اس فیسٹیول میں دنیا کے 100 ممالک سے 6000 شرکا شریک ہیں۔اس میلے کا مقصد ڈیجیٹل معیشت اور اے آئی ایپلی کیشنز کو عالمی سطح پر آگے بڑھانے میں دبئی کے اہم کردار کو اجاگر کرنا ہے۔

 دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر (ڈی آئی ایف سی)کے ایک اقدام، دبئی اے آئی کیمپس کے زیر اہتمام ہونے والی یہ تقریب اے آئی کی تجارتی اور معاشی صلاحیت اور پائیدار ترقی کی حمایت میں اس کے کردار کو تلاش کرے گی اور مستقبل کے ایڈیشنز کے لیے سالانہ 30,000 سے زیادہ شرکا کو اپنی طرف متوجہ کرنا ہے۔

ٹیکنالوجی لیڈروں، سرمایہ کاروں اور ریگولیٹرز کی شرکت کے ساتھ فیوچر ٹیک ٹاکس سیریز کی ایک بھرپور ایجنڈے کے ساتھ، یہ ایونٹ بنیادی طور پر ڈیجیٹل معیشتوں کو بااختیار بنانے اور جدت کو فروغ دینے کے موضوعات پر توجہ مرکوز کرے گا۔

اس موقع پر اہم اجلاسوں میں عالمی معاشی منظر نامے کو تشکیل دینے میں اے آئی کے کردار، تخلیقی اے آئی کے مستقبل اور فنڈنگ کے رجحانات اور سرکاری اور نجی شعبوں کو اے آئی کے فوائد سمیت موضوعات پر خطاب کیا جائے گا۔

اس میلے کے شرکا میں 20 سے زائد یونیکارن کاروباری ادارے شامل ہیں اس کے علاوہ، 20 وزارتیں اور سرکاری ایجنسیاں، 20 معروف عالمی کاروباری اداروں اور 20 بڑی وینچر کیپیٹل فرموں کے ساتھ اس میلے میں شامل ہوں گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More