Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

دبئی ائیر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

دبئی ائیر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

جنگی طیارہ تکینکی خرابی کے سبب گر کر تباہ ہوا، حادثے کے بعد اییئر شو معطل

دبئی میں جاری ائیر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہو گیا  ، طیارہ کا پائلٹ ہلاک ہو گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میں انٹرنیشنل ایئرشو جاری ہے جس میں مختلف ممالک کے طیارے اور دیگر آلات پیش کیے گئے۔

شو میں فضائی کرتب دکھاتے ہوئے بھارت کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارے کو حادثہ ایئرشو کے آخری روز پیش آیا جس کے فوری بعد ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔ بھارتی ائیرفورس کی جانب سے حادثے میں پائلٹ کے ہلاک ہونے کی بھی تصدیق کردی گئی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی طیارہ دبئی ائیر شو میں مظاہرے کے دوران گرا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ دبئی ائیر شو کے دوران یہ حادثہ 2 بجکر 10 منٹ پر پیش آیا اور طیارہ دبئی ائیر شو کے ایروبیٹک اسٹنٹ کے دوران گرا۔
 میڈیا رپورٹس کے مطابق گرنے والے طیارے کے پائلٹس کے بارے میں معلومات لی جا رہی ہیں اور یہ پتا لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گرا یا پھر پائلٹ کی ناتجرکاری کی وجہ سے گرا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ 2016 سے سروس میں موجود تھا۔

 خبر ایجنسی کے مطابق کچھ دن قبل تیجس طیارے کا آئل بھی لیک ہوا تھا جس کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ نے تیجس کے حادثے اور پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کردی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More