Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

خیبر پختونخوا: ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت

خیبر پختونخوا: ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت 

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ضلع کوہاٹ میں ناشپا بلاک میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت کرلیے ہیں۔

او جی ڈی سی ایل نے خیبر پختونخوا سے تیل اور گیس کی بڑی دریافت کا اعلان کر دیا، کوہاٹ میں واقع نشپا بلاک سے ہونے والی دریافت سے یومیہ ایک کروڑ 5 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 4 ہزار ایک سو بیرل خام تیل حاصل ہوگا او جی ڈی سی نے تیل و گیس کی دریافت کو قوم کیلئے نئے سال کا بڑا تحفہ قرار دیا ہے۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق کوہاٹ میں نشپا بلاک میں براگزئی ایکس کنواں نمبر ون سے یومیہ 4,100 بیرل تیل اور ایک کروڑ 5 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل ہوگی۔

 براگزئی ایکس کنواں کو 5,170 میٹر گہرائی تک کھودا گیا، نشپا بلاک میں او جی ڈی سی بطور آپریٹر 65 فیصد جبکہ پی پی ایل 30 فیصد اور جی ایچ پی ایل 5 فیصد کے حصے دار ہیں۔

ترجمان کے مطابق نشپا میں ڈٹہ فارمیشن میں ہائیڈروکاربن سے بھرپور 187 میٹر زون کی کامیاب نشاندہی ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ناشپا بلاک میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More