خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی کے واقعات اور سی ٹی ڈی کی کاروائیوں سے متعلق تفصیلات جاری
خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی کے واقعات اور سی ٹی ڈی کی کاروائیوں سے متعلق تفصیلات جاری کر دی گئیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق رواں سال دہشت گردوں کے خلاف 1 ہزار 433 انٹیلیجینس بیسڈ آپریشنز کئے گئے، محکمہ انسداد دہشت گردی نے 55 دہشت گرد حملوں کو نا کام بنایا۔
322 دہشت گردوں کو گرفتار اور 124 کو ہلاک کیا گیا۔
سی ٹی ڈی نے 2 خود کش حملہ آوروں کو گرفتار کر کے پشاور کو بڑی تباہی سے بچایا گیا، دھماکہ خیز بارود کی سمگلنگ میں ملوث 14 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔
18 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کی تھی، انتہائی مطلوب 10 دہشت گردوں کو گرفتار جبکہ 8 کو آپریشنز میں ہلاک کیا گیا، رواں سال 273 دہشت گرد حملے ہوئے، حملوں میں 118 میں پولیس کو ٹارگٹ کیا گیا، ملک دشمن عناصر کو ہر محاز پر دندان شکن شکست دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں