خیبرپختونخوا: پولیس، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
ہلاک دہشت گرد عظمت نے جمرود میں دینی مدرسوں کے 4 طلبہ کو اغوا کیا تھا، سی پی او
خیبر: خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد عظمت کو ہلاک کردیا۔ سی پی او نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد نے جمرود میں دینی مدرسوں کے 4 طلبہ کو اغوا کیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ دہشت گرد عظمت نے طلبہ کو کالعدم تنظیم میں شامل ہونے کی ترغیب دی، دہشت گرد نے چاروں طلبہ کو افغانستان منتقل کیا۔سی پی او نے بتایا کہ 2 طلبہ کو افغانستان میں دہشتگردی کی تربیت دی جا رہی ہے،
ایک طالب علم کو افغانستان سے واپسی پر سیکیورٹی فورسز نے پکڑا لیا۔سی پی اوکے مطابق دہشت گرد عظمت کے سرکی قیمت لاکھوں روپے مقرر تھی، ہلاک دہشت گرد عظمت سیکیورٹی فورسزاور پولیس پرحملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔